خبرنامہ

ٹیسلا نے چین میں کچھ ماڈلز کی بکنگ روک دی،تجارتی کشیدگی

ٹیسلا نے چین میں ماڈل S اور X کی بکنگ بند کر دی، ماہرین اسے چین-امریکہ تجارتی کشیدگی کا اثر قرار دے رہے ہیں۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی چینی ویب سائٹ پر ماڈل ایس (S) اور ماڈل ایکس (X) کی نئی بکنگ بند کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد چین کے صارفین اب ان دونوں ماڈلز کی امریکہ سے براہ راست خریداری نہیں کر سکیں گے۔اگرچہ کمپنی کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم تجزیہ کار اسے چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی تناؤ سے جوڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دونوں ماڈلز پچھلے سال ٹیسلا کی مجموعی فروخت کا صرف 0.5 فیصد تھے۔
ٹیسلا کا شنگھائی پلانٹ بدستور فعال ہے، جہاں ماڈل 3 اور ماڈل وائی تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ گاڑیاں مقامی منڈی کے ساتھ ساتھ یورپ جیسے خطوں میں بھی برآمد کی جاتی ہیں۔ادھر چینی کمپنیاں، خاص طور پر BYD، مقامی سطح پر ٹیسلا کو سخت مقابلہ دے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اب امریکی درآمدات پر زیادہ انحصار نہیں کرتا اور وہ دیگر عالمی منڈیوں کی طرف متوجہ ہو رہا ہے۔بیجنگ کی پالیسیوں کا جھکاؤ نئے تجارتی اتحادوں کی طرف ہے، جہاں چینی صدر مختلف ممالک کا دورہ کر کے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ چین کے عزم سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس تجارتی جنگ میں طویل مدتی حکمت عملی اپنانے کو تیار ہے، جب کہ صارفین بھی مہنگی امریکی مصنوعات کے بجائے مقامی متبادل کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر