خبرنامہ

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے اسلام اور انسانیت کا کوئی رشتہ نہیں

مارہرہ شریف: جامعہ احسن البرکات، مارہرہ شریف کے سربراہِ اعلیٰ، حضور رفیقِ ملت دام ظلہ العالی نے کشمیر میں پیش آئے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت فرمائی ہے۔
اپنے بیان میں حضور رفیق ملت دام ظلہ الاقدس نے فرمایاکہ:
“کشمیر میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ ایک ایسا فعل ہے جو نہ صرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔ اس بزدلانہ عمل کا اسلام یا انسانیت سے کوئی رشتہ نہیں۔ اسلام امن، بھائی چارہ، صلح و آشتی اور رواداری کا دین ہے، اور جو عناصر دہشت گردی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں، وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔”
حضور نے واضح انداز میں کہا کہ:
“جامعہ احسن البرکات کی جانب سے ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایسے عناصر جو معاشرے میں نفرت، خوف اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔”
اس موقع پر جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایک ہنگامی نشست منعقد کی گئی جس میں صدر المدرسین حضرت شیخ محمد عرفان ازہری مد ظلہ العالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“ہم جامعہ احسن البرکات کے تمام افراد کی طرف سے حکومتِ ہند سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں، اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے بزدلانہ اقدامات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔”۔
انہوں نے مزید کہا کہ
“دہشت گردی سے نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملک و ملت کا امن، سکون اور یکجہتی بھی متاثر ہوتی ہے۔ ایسے عناصر کو برداشت کرنا ایک لمحۂ فکریہ ہے۔”
جامعہ احسن البرکات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ایسے سانحات کے خلاف عوام کو متحد ہو کر نفرت کے بیج بونے والے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر