نئی دہلی کے نانگلوئی میں خوفناک آگ

دہلی کے نانگلوئی میں خوفناک آگ لگنے سے عمارت میں افرا تفری مچ گئی، ایک شخص نے جان بچانے کے لیے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ گیس لیکج سے لگی آگ تیزی سے پھیل گئی، جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دہلی کے نانگلوئی میں گزشتہ رات ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد کئی لوگ عمارت میں پھنس گئے، جن میں سے ایک شخص نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ تاہم، اونچائی سے گرنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ شدت اختیار کر رہی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیس لیکج کی وجہ سے پہلی منزل پر آگ لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔ اس اچانک آگ سے اوپری منزلوں میں رہنے والے لوگ خوفزدہ ہوگئے، جس کے باعث ایک شخص نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔