خبرنامہ

فتیح پور میں قدیم مزار پر کشیدگی،پولیس اور انتظامیہ کی کڑی نگرانی

اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں ایک صدیوں پرانے مزار کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز سے اس مقام پر ہندو اور مسلم فریقوں کے درمیان تاریخی حیثیت کو لے کر اختلافات جاری تھے۔ تنازعہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب بعض ہندو تنظیموں نے یہ دعویٰ کیا کہ اس مزار کے اندر ہندو دیوی دیوتاؤں کے آثار اور مذہبی نشانیاں موجود ہیں۔مٹھ مندر سنرکشن سنگھرش سمیتی” نامی مقامی تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ مزار دراصل ایک قدیم مندر کی جگہ پر بنایا گیا تھا، لہٰذا یہاں ہندو رسم و رواج کے مطابق پوجا پاٹ کی اجازت دی جائے۔ تنظیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ تاریخی شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ جگہ پہلے ایک مندر تھی، تاہم بعد میں اس پر تعمیرات ہوئیں۔
پولیس کے مطابق اس تنازعے کے باعث علاقے میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی تھی اور انتظامیہ کی جانب سے وہاں نفری تعینات کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود مشتعل افراد بیریکیڈنگ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران دونوں فریق ایک دوسرے کے سامنے آ گئے، جس کے باعث ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ضلع حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزار کے اطراف کا پورا علاقہ سیل کر دیا۔ فتح پور کے پولیس سربراہ انوپ کمار سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا مزار کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا گیا ہے یا نہیں۔
مزار کے متولی محمد نفیس کا کہنا ہے کہ یہ جگہ تقریباً پانچ سو سال پرانی ہے اور اس میں ابو محمد اور ابو صمد نامی بزرگوں کی قبریں ہیں۔ ان کے مطابق یہ تعمیر مغل بادشاہ اکبر کے پوتے کے حکم پر شروع ہوئی تھی اور دس برس میں مکمل ہوئی۔ وہ اسے ایک تاریخی ورثہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کا احترام سب کو کرنا چاہیے۔ضلع مجسٹریٹ کے مطابق فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقوں سے بات چیت کی، جس کے بعد موجود افراد پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر