خبرنامہ

تیجسوی یادو کا وعدہ، جیوِکا دیّدیاں بنیں گی سرکاری ملازم

بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر آر جے ڈی کے لیڈر اور اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف تیجسوی یادو نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ ریاست میں کام کرنے والی جیوِکا دیّدیاں یعنی کمیونٹی موبیلائزرز کو اب مستقل سرکاری ملازم کا درجہ دیا جائے گا، اور ان کی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ بہار میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعے کام کرنے والے تمام معاہداتی (کنٹریکچوئل) کارکنوں کو بھی مستقل کیا جائے گا۔ ان کے بقول، “جو کارکن برسوں سے جسمانی، ذہنی اور مالی استحصال سہہ رہے ہیں، اب انہیں ایک ساتھ سرکاری حیثیت دی جائے گی۔”
دوسری جانب، انتخابی موسم میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے بھی عوام کو راغب کرنے کے لیے فلاحی اسکیموں کی جھڑی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، حکومت نے 21 جون سے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک کم از کم 15 نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد خواتین، بزرگوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو فائدہ پہنچانا ہے۔ان میں سب سے اہم وزیراعلیٰ خاتون روزگار منصوبہ ہے، جس کے تحت درخواست دینے والی خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے پہلی قسط کے طور پر 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ چھ ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لے کر 2 لاکھ روپے کی اضافی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے مطابق، ستمبر کے آخر تک 1 کروڑ 11 لاکھ 58 ہزار 840 خواتین اس اسکیم کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔
تاہم اپوزیشن نے حکومت کی ان فلاحی اسکیموں اور تیجسوی یادو کے وعدوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ “اتنے بڑے پیمانے پر ‘فری اسکیمیں’ چلانے کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا؟”۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، بہار میں فلاحی وعدوں کی اس دوڑ نے انتخابی ماحول کو مزید گرم کر دیا ہے، اور آنے والے دنوں میں دونوں فریقوں کے درمیان زبردست سیاسی مقابلے کی توقع ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر