خبرنامہ

تیجسوی یادو کی بی جے پی اور نتیش کمار پر سخت تنقید

تیجسوی یادو نے بہار انتخابات سے قبل بی جے پی اور نتیش کمار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس بار مہاگٹھ بندھن کو منتخب کرے گی۔ انھوں نے بی جے پی پر مذہبی ایجنڈے کا الزام لگایا ۔

بہار میں سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بہار کی عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ وہ نتیش حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے الیکشن کمیشن پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کمیشن حزب اختلاف کے اعتراضات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے۔

تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بھی سخت حملہ کیا اور کہا کہ بہار میں بی جے پی کے پاس کوئی چہرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار سماجوادیوں کی زمین ہے، جہاں بڑی بڑی انقلابی تحریکیں دیکھی گئی ہیں۔ ہم ملک کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں، ہم مہاتما گاندھی کے خیالات پر عمل کرنے والے لوگ ہیں، لیکن بی جے پی کے پاس صرف ہندو-مسلم، مندر-مسجد کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بوجھ بن چکے ہیں، کبھی ہم نے انہیں ڈھویا، کبھی بی جے پی نے، لیکن اب انہیں کوئی بھی بہار کا وزیر اعلیٰ دیکھنا نہیں چاہتا۔

تیجسوی یادو نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی A ٹیم، B ٹیم، C ٹیم، D ٹیم، E ٹیم، F ٹیم، یہاں تک کہ A سے Z تک سبھی ٹیمیں آجائیں، چاہے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن کو بھی بلا لیں، کچھ نہیں ہونے والا۔ عوام ہی مالک ہے، اور مجھے اپنی عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ اس بار مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نتیش کمار کے ساتھ دوبارہ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے اور کہا کہ جب تک میں ہوں، تب تک نتیش کمار کے ساتھ کوئی گٹھ بندھن نہیں ہوگا۔ اب براہِ راست انتخاب ہوگا۔

انہوں نے اپنی حکومت کے 17 ماہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہوئی، اور بہار میں سرمایہ کاری آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کہا تھا، وہ کر کے دکھایا۔ ہم نے 50 ہزار کروڑ کا سرمایہ بہار میں لے کر آئے، اور نوجوانوں کو روزگار دیا۔ جو کام نتیش کمار ناممکن کہتے تھے، ہم نے انہیں ممکن کر کے دکھایا۔

دھیریندر شاستری سے متعلق سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ کسی پر ذاتی تبصرہ نہیں کرتے، لیکن عوام سب کچھ جانتی ہے۔ یہ لوگ اپنے کام میں لگے ہیں، ان کے آقا نے انہیں جو ہدایت دی ہے، وہ اسی پر عمل کر رہے ہیں۔ پورا ملک جانتا ہے کہ یہ بی جے پی کی B-ٹیم ہیں۔ یوپی کے سنبھل میں مذہبی معاملات پر دیے گئے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ پہلے ہولی اور رمضان سب ایک ساتھ مناتے تھے، لیکن آج کچھ لوگ اپنا چہرہ چمکانے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔ بی جے پی کا مطلب ہے بڑکا جھوٹا پارٹی، یہ پارٹی امن اور ترقی کو ختم کرنے والی جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بہار میں سب سے زیادہ پریشان ہندو سماج ہے۔

نتیش کمار کے بیٹے کے سیاست میں قدم رکھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کا خیر مقدم ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا، نہ کہ انہوں نے ہمیں ڈپٹی وزیر اعلیٰ۔ ہمارے پاس وژن ہے، اور ہم نے اپنی حکومت میں کام کر کے دکھایا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر