خبرنامہ

آپریشن سندور کے بعد تیز پرتاپ یادوکا جذبہ حب الوطنی سے بھرپور بیان

پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت نے “آپریشن سندور” کے تحت پاکستان میں داخل ہو کر فضائی کارروائی کی، جس میں متعدد دہشت گرد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ اس کامیاب کارروائی کے بعد ملک بھر میں حب الوطنی کا جذبہ عروج پر ہے۔اسی دوران بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور آر جے ڈی رہنما تیز پرتاپ یادو کا ایک بیان سوشل میڈیا پر خاصا توجہ حاصل کر رہا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگر ان کی پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکتی ہے تو وہ ہر وقت ملک کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
تیز پرتاپ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے باقاعدہ پائلٹ کی تربیت حاصل کی ہے اور اگر ملک کے لیے جان بھی دینی پڑی تو وہ اسے اپنے لیے فخر سمجھیں گے۔ اپنے پیغام کے ساتھ انھوں نے تربیت کے دنوں کی تصاویر اور پائلٹ لائسنس کی تصویر بھی شیئر کی۔ آخر میں انھوں نے “جے ہند!” کے نعرے کے ساتھ اپنے بیان کا اختتام کیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر