خبرنامہ

طارق رحمان بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھا

طارق رحماننے بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ بھی ہیں اور حالیہ عام انتخابات میں ان کی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کی تھی۔ حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ہی نئی وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لینا شروع کر دیا۔یہ تقریب ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوئی، جس میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور صدر محمد شہاب الدین نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ کی حلف برداری کھلے میدان میں عوامی شرکت کے ساتھ منعقد کی گئی، جسے سیاسی مبصرین ایک علامتی قدم قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی کی قیادت میں قائم اتحاد نے نمایاں برتری حاصل کی اور قومی اسمبلی کی 212 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت اپنے نام کی۔ اس کے مقابلے میں جماعتِ اسلامی کے اتحاد کو 77 نشستوں پر کامیابی ملی۔ انتخابی نتائج کے بعد سیاسی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہوا اور اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کیا گیا۔بنگلہ دیش میں گزشتہ 16 ماہ سے عبوری حکومت کام کر رہی تھی، جس کا مقصد شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔ چیف ایڈوائزر محمد یونس نے چند روز قبل قوم سے اپنے الوداعی خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ان کے مطابق عبوری انتظامیہ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری کرتے ہوئے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو معاشی استحکام، مہنگائی پر قابو پانے اور علاقائی سفارتی تعلقات کو متوازن رکھنے جیسے اہم چیلنجز درپیش ہوں گے۔ عوام کی توقعات بھی نئی قیادت سے وابستہ ہیں کہ وہ سیاسی استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔ حلف برداری کی اس تقریب کو بنگلہ دیش کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو طویل عبوری دور کے اختتام اور منتخب قیادت کے آغاز کی علامت ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر