خبرنامہ

ٹیرِف کا طوفان،ایشیا کی منڈیوں میں کہرام

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے درآمدی محصولات کے اعلان کے بعد پیر کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی، بھارت سمیت کئی بڑے ممالک متاثر ہوئے۔

دو اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک سے امریکہ آنے والے سامان پر درآمدی محصولات (ٹیرِف) عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد نہ صرف ایشیائی بلکہ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید اُتھل پُتھل دیکھی گئی۔اگرچہ صدر ٹرمپ نے کہا، “میں کسی چیز میں گراوٹ نہیں چاہتا، لیکن بعض اوقات چیزوں کو درست کرنے کے لیے دوا لینی پڑتی ہے۔،،پیر کی صبح جیسے ہی ایشیائی مارکیٹیں کھلیں، زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔آئیے دیکھتے ہیں کہ بھارت سمیت کن کن ممالک کی مارکیٹوں میں کتنی گراوٹ آئی:
• بھارت: نِفٹی میں 4 فیصد سے زیادہ کمی، سینسیکس میں 2,300 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ
• جاپان: نکّئی میں 6.3 فیصد کی کمی
• ہانگ کانگ: ہینگ سینگ میں 9.8 فیصد کی کمی
• چین (مین لینڈ): شنگھائی کمپوزٹ میں 6.6 فیصد کی کمی
• آسٹریلیا: اے ایس ایکس 200 میں 4.5 فیصد کی کمی
• جنوبی کوریا: کوسپی میں 4.4 فیصد کی کمی
• تائیوان: تائی ایکس میں 9.6 فیصد کی کمی
• سنگاپور: ایس ٹی آئی میں 7.1 فیصد کی کمی
• امریکہ: ڈاؤ جونز فیوچرز میں 2 فیصد کی کمی
جمعہ کو عوامی تعطیل کی وجہ سے چند مارکیٹیں بند تھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹاک مارکیٹ میں مچی ہلچل پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ایئر فورس ون میں سفر کے دوران اچانک صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:”مارکیٹ میں کیا ہونے والا ہے، یہ میں نہیں بتا سکتا۔ لیکن ہمارا ملک پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔،،
انہوں نے مزید کہا، “میں گراوٹ نہیں دیکھنا چاہتا، لیکن کبھی کبھی اصلاح کے لیے دوا لینا پڑتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ٹیرِف لگنے کے بعد ملازمتیں اور سرمایہ کاری امریکہ واپس آ رہے ہیں اور جلد ہی دنیا امریکہ کے ساتھ ناروا سلوک بند کر دے گی۔
انھوں نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نظام مستقل نہیں ہوتا۔”میں نے کئی یورپی اور ایشیائی رہنماؤں سے بات کی ہے، وہ سب سمجھوتے کے لیے بے تاب ہیں۔،،

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر