خبرنامہ

سپریم کورٹ نے اراولی پہاڑیوں کی نئی تعریف پرازخود نوٹس لے لیا

بھارت کی قدیم اور اہم پہاڑی سلسلے اراولی سے متعلق نئی تعریف پر ملک بھر میں بحث اور اختلافات کے درمیان سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس معاملے پر خود نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے کی سماعت پیر، 29 دسمبر کو کرے گی۔عدالتی ذرائع کے مطابق اس مقدمے کا عنوان “اراولی پہاڑیوں اور ان کی تعریف سے جڑے معاملات” رکھا گیا ہے۔ اس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں ہونے والی بینچ کرے گی، جس میں جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے جی مسیح بھی شامل ہوں گے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے مرکز کی سفارشات کی بنیاد پر اراولی پہاڑیوں کی ایک نئی تعریف کو قبول کیا۔ اس تعریف کے مطابق صرف وہ زمینی حصے اراولی پہاڑی شمار کیے جائیں گے جو اپنے آس پاس کے علاقے سے کم از کم 100 میٹر اونچے ہوں۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر دو یا اس سے زیادہ ایسی پہاڑیاں 500 میٹر کے دائرے میں واقع ہوں اور ان کے درمیان زمین موجود ہو تو انہیں اراولی سلسلے کا حصہ مانا جائے گا۔تاہم ماحولیاتی ماہرین اور فطرت سے جڑے کارکنان نے اس تعریف پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف اونچائی کی بنیاد پر پہاڑیوں کی شناخت کرنے سے کئی چھوٹی مگر ماحولیاتی لحاظ سے اہم پہاڑیاں تحفظ سے باہر ہو جائیں گی۔ ایسی پہاڑیاں جو جھاڑیوں یا جنگلات سے ڈھکی ہوتی ہیں اور بارش کے پانی کو روکنے، درجہ حرارت کو متوازن رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کے لیے ضروری ہیں، ان پر کان کنی اور تعمیرات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
اسی دوران وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ وزارت کے مطابق مرکز نے تمام ریاستی حکومتوں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ اراولی خطے میں کسی بھی نئی کان کنی کی لیز جاری نہ کی جائے۔ یہ پابندی پورے اراولی علاقے پر یکساں طور پر نافذ ہوگی، تاکہ قدرتی توازن کو نقصان نہ پہنچے۔اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی آئندہ سماعت پر مرکوز ہیں، جہاں اس حساس ماحولیاتی مسئلے پر اہم فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر