خبرنامہ

وقف ترمیمی قانون 2025 پر سپریم کورٹ کی ہدایت، نئی تقرریوں پر روک

سپریم کورٹ نے وَقف (ترمیمی) قانون 2025 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر مرکزی حکومت کو ابتدائی جواب داخل کرنے کے لیے سات دن کی مہلت دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آئندہ حکم تک وَقف کونسل یا بورڈز میں کوئی نئی تقرری نہیں کی جائے گی۔مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے کچھ دستاویزات کے ساتھ جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بینچ نے یہ بھی کہا کہ زیرِ سماعت تمام درخواستوں پر غور کرنا ممکن نہیں، اس لیے صرف پانچ درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ فی الحال وَقف کی املاک یا اس کے درجے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو ہدایت دی ہے کہ وہ باہمی مشاورت سے پانچ اہم نکات پر اتفاق کریں جن پر عدالت غور کرے گی۔ عدالت نے فریقین کو نودل وکیل مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ کارروائی مؤثر طریقے سے آگے بڑھے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ 1995 کے اصل وَقف قانون اور 2013 کی ترامیم کو چیلنج کرنے والی درخواستیں الگ سے دیکھی جائیں گی، جبکہ 2025 کی ترامیم پر اعتراض کرنے والے درخواست گزاروں کو الگ سے جواب داخل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔مرکزی حکومت کو سات دن کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جس پر دیگر فریقین کو پانچ دن میں جواب دینا ہوگا۔ اس دوران وَقف املاک میں کوئی تبدیلی، اور نئی تقرریاں نہیں ہوں گی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر