خبرنامہ

دہلی-این سی آر میں تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے معمولات زندگی متاثر

بدھ کی شام دہلی اور این سی آر (نوئیڈا، غازی آباد وغیرہ) کے علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی۔ رات آٹھ بجے کے قریب تیز آندھی نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آندھی اتنی شدید تھی کہ سڑکوں پر گاڑیاں روک دی گئیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے بھی زمین بوس ہو گئے۔ آندھی کے بعد بارش اور ژالہ باری نے موسم کو مزید بدل دیا۔اس اچانک موسمی تبدیلی کے باعث کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور پانی جمع ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی۔ دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی شدت دیکھی گئی، جس سے درخت گرنے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق:
دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں ہوا کی رفتار 79 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔
پالَم میں 74 کلومیٹر فی گھنٹہ اورپرگتی میدان میں 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
اس شدید موسم کے باعث پروازوں پر بھی اثر پڑا ہے، خاص طور پر دہلی، چندی گڑھ اور کولکاتا کے ہوائی سفر میں رکاوٹ پیش آئی۔ دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔نہرو وہار، شمالی دہلی میں ایک نالے پر قائم عارضی پل تیز آندھی کی وجہ سے گر گیا، جس سے تین موٹر سائیکل سوار نالے میں جا گرے۔ ان میں سے دو افراد کو نکال لیا گیا ہے، جب کہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔
اگرچہ اس تیز بارش اور ژالہ باری نے گرمی سے کچھ راحت دی ہے، لیکن آندھی و طوفان نے جانی و مالی نقصان کا خدشہ بھی پیدا کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر