خبرنامہ

دہلی میں 5.36 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے

دہلی-NCR میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کئی سیکنڈ تک زمین لرزتی رہی، خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

دہلی میں پیر کی صبح 5.36 بجے اور 55 سیکنڈ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کئی سیکنڈ تک زمین لرزتی رہی۔ لوگ خوف و ہراس میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز دہلی کے آس پاس ہی بتایا جا رہا ہے۔ اسی لیے جھٹکے اتنے زیادہ شدید محسوس کیے گئے۔

اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ ساتھ ہی، پولیس نے شہریوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی نمبر 112 جاری کیا ہے، تاکہ اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو فوری طور پر رابطہ کیا جا سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر