خبرنامہ

جودھپور میں ’جشن فروغ علم‘کے نام سےایک عظیم الشان اجلاس ۲۴ فروری کو

چوکھا شریف میں عالمی مبلغ امیرِ سنی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ شاکر علی نوری صاحب کا خصوصی خطاب

جودھپور، راجستھان (پریس ریلیز)

علم کی روشنی کو عام کرنے اور قلوب و اذہان کو روحانی بالیدگی عطا کرنے کے لیے درگاہِ حضرت مفتیِ اعظم راجستھان علیہ الرحمہ، چوکھا شریف، جودھپور میں ایک عظیم الشان علمی و روحانی اجلاس “جشنِ فروغِ علم” کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

یہ بابرکت اور روح پرور محفل 24 فروری 2025 عیسوی بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی، جس میں علمائے کرام، دانشورانِ دین اور شمعِ علم کے پروانے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس دینی و علمی بیداری کے فروغ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جس میں مہمانِ خصوصی اور خصوصی خطیب حضرت علامہ مولانا الحاج محمد شاکر علی صاحب نوری (امیر سنی دعوتِ اسلامی، ممبئی) اپنے فکر انگیز اور ایمان افروز خطاب سے حاضرین کو سیراب کریں گے۔ ان کا خطاب یقیناً حاضرین کے دلوں کو علم، عمل اور معرفت کی روشنی سے منور کر دے گا۔

اس روحانی و علمی نشست میں قرآن خوانی، نعت خوانی اور وعظ و نصیحت کی بابرکت محافل سجائی جائیں گی، جہاں عاشقانِ رسول اپنی محبتوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔ خصوصی نعت خوانی کی سعادت معروف ثنا خوانِ رسول حضرت قاری محمد معین الدین صاحب جامی بیکانیر اور مداحِ رسول حضرت مولانا رجب علی صاحب اشرفی فیضانی باسنی حاصل کریں گے، جو اپنی پرسوز آواز میں عقیدتوں کے نذرانے پیش کریں گے۔

یہ محفل نہ صرف دینِ اسلام کی حقانیت اور تعلیمات کے فروغ کا ذریعہ ہوگی بلکہ سماجی اصلاح اور کردار سازی کے پیغام کو بھی عام کرے گی۔ علمائے کرام اپنے بصیرت افروز خطابات میں دین میں علم کی اہمیت، روحانی ترقی، اخلاقی تربیت اور اسلامی طرزِ زندگی پر روشنی ڈالیں گے، جو معاشرتی فلاح و بہبود میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

منتظمین نے تمام عاشقانِ علم و دین سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اس عظیم الشان محفل میں شریک ہو کر نورِ علم و معرفت سے اپنے دلوں کو منور کریں اور اس بابرکت دینی وعلمی پروگرام کو اپنی موجودگی سے مزید جِلا بخشیں۔

یہ ایک بے مثال اور بابرکت موقع ہے، جہاں علم، عقیدت اور روحانیت کے جلوے دیکھنے کو ملیں گے۔ آئیے، اس محفل میں شریک ہو کر اپنی علمی و روحانی پیاس بجھائیں اور دینِ متین کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو سنوارنے کا عزم کریں۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر