پریاگ راج مہاکمبھ میں بھگدڑ،۱۰ سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ

مہاکمبھ میں بھگدڑ سے قریب 10 سے زیادہ لوگوں کی موت ہونے کا خدشہ ۔ پریاگراج میں زبردست بھیڑ کے درمیان ہوئی اس بھگدڑ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پریاگراج مہاکمبھ میں بھگدڑ کے واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی نظر مرکوز ہے۔ پچھلے دو گھنٹوں میں وزیر اعظم مودی یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے تین بار فون پر بات کر چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھگدڑ میں 10 سے زیادہ لوگوں کی موت ہونے کا امکان ہے۔
یہ حادثہ دوسرے امرت سنان پرب، مونی آمواسیا سے پہلے پیش آیا ہے۔تاہم، انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے اور سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے کسی اور حادثے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کی جانب سے اس حادثے کے بعد لوگوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔