شناخت

مختصر سوانح حیات مردِ حق حضرت پروفیسر سید شاہ فرید الحق رشیدی گیلانی قدس سرہ

مختصر سوانح حیات خلیفہ حضور مجمع البحرین مردِ حق حضرت پروفیسر سید شاہ فرید الحق رشیدی گیلانی قدس سرہ

ایڈوکیٹ غلام نورانی جوہر رشیدی

ترجمان مصطفائی کلب

اسم شریف ۔ آپکا نام فرید الحق گیلانی ہے

والد ماجد ۔ والد ماجد کا اسم شریف حضرت سید شاہ بشیر الحق ہے

القاب۔ علمی و ادبی حلقوں میں مفکر اسلام اور مرد حق سے یاد کیے جاتے ہیں

سلسلہ نسب ۔ آپکا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت سید شاہ جنید قادری غازیپوری قدس سرہ سے جا ملتا ہے جو سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں

حضرت سید شاہ فرید الحق ابن سید شاہ بشیر الحق ابن سید شاہ عبد الحق ابن سید شاہ غلام جنید ابن سید شاہ اہلِ حق ابن سید شاہ روشن ضمیر ابن سید شاہ محمد منیر ابن سیّد شاہ مخدوم عالم قادری ابن سیّد شاہ رکن الدین ابن سید شاہ معروف قادری ابن سیّد شاہ عبد اللہ قادری ابن حضرت سید شاہ جنید قادری غازیپوری قدس سرہ

تعلیم ۔ آپ کی پیدائش ایک دين دار گھرانے میں ہوئی چناچہ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی تشریف لے گئے جہاں سے آپ نے ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی

ہجرت پاکستان ۔ آپ نے سن عیسوی 1958 میں پاکستان ہجرت فرمایا

بیعت ۔ آپ حضرت منظور الحق مولانا سید شاہ مصطفیٰ علی سبز پوش قدس سرہ ( دسویں سجّادہ نشیں خانقاہ رشیدیہ جون پور شریف) کے دستِ حق پرست پر بیعت تھے

خلافت۔ آپ حضور مجمع البحرین مفتی شاہ عبید الرحمن رشیدی قدس سرہ گیارویں سجّادہ نشیں خانقاہ رشیدیہ جون پور شریف کے خلیفہ و مجاز تھے مزید قطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین مدنی قدس سرہ سے بھی آپ کو خلافت حاصل تھی

تصانیف ۔ آپ نے کئی اہم کتابیں تصنیف فرمائی آپ نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری قدس سرہ کے ترجمہ قرآن کنز الایمان کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا

جب 7 ستمبر 1975 کو پاکستان قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تو مسلمانوں میں اسکی آگاہی اور بیداری کے لیے آپ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ عالمی دورہ فرمایا اور تقریباً 3 ماہ جاری رہنے والے اس تاریخی دورے کی روداد سفر نامے کی صورت میں تحریر کی ۔یہ کتاب آگہی تحفظ ختم نبوت کے نام سے شائع ہو چکی ہے

آپ نے سیاست کے موضوع پر بھی ایک اہم کتاب بنام جدید دساتر عالم تحریر فرمائی جو کراچی یونیورسٹی میں ایم اے اور بی اے کے نصاب میں شامل ہے

سیاست۔ آپ نے 1970 میں حضرت علّامہ احمد نورانی قدس سرہ اور علّامہ عبد المصطفیٰ ازہری قدس سرہ کے اصرار پر جمیت علماء پاکستان کے بینر تلے صوبائی انتخاب میں حصّہ لیا اور کامیابی حاصل کی
خصوصاً فتنہ قادیانیت کے سدِ باب کے لیے آپکا کردار بہت اہم رہا ہے جس کے لیے آپکی مشہور کتاب below to qadyaniyt کا مطالع کر سکتے ہیں

تحریک نظامِ مصطفیٰ کے لیے آپ نے 3 ماہ تک جیل کی تکلیف بھی برداشت کی

وصال پر ملال ۔ آپ کا وصال 30 محرم الحرام 1433 ہجری بمطابق 26 دسمبر 2011 کو کراچی میں ہوا اور وہیں سپردِ خاک کیے گئے

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

شناخت

مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد عبد المبین نعمانی مصباحی— حیات وخدمات

از:محمد ضیاء نعمانی مصباحی متعلم: جامعہ اشرفیہ مبارک پور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ معاشرے کی کامیابی اور قوم
شناخت

فضا ابن فیضی شخصیت اور شاعری

17 جنوری آج مشہور معروف شاعر فضا ابن فیضی کا یوم وفات ہے فیض الحسن فضا ابن فیضی یکم جولائی