شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر چھ ماہ قید

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 6 ماہ اور شکیل بلبُل کو 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو بین الاقوامی فوجداری ٹربیونل نے عدالت کی توہین کے ایک مقدمے میں چھ ماہ قید کی سزا دی ہے۔ یہ سزا اس وقت سے نافذ العمل ہو گی جب وہ خود کو قانون کے حوالے کریں گی یا پولیس انھیں گرفتار کرے گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ شیخ حسینہ کو ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد کسی مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔
اسی مقدمے میں شریک ایک اور شخص شکیل اکند بلبُل کو دو ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شیخ حسینہ کو “227 افراد کو مارنے کا لائسنس” ملا ہے۔استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ یہ آڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نہیں بلکہ اصل گفتگو ہے۔ عدالت نے فرانزک رپورٹ اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا کہ یہ گفتگو عدالتی کارروائیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی، جس میں گواہوں اور تفتیشی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی فوجداری قوانین کے تحت جاری عدالتی عمل میں مد