خبرنامہ

نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں شدید جنگلاتی آگ، ہنگامی حالت کا اعلان

نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں شدید جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر کیتھی ہوچل نے فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا۔

امریکہ ابھی لاس اینجلس کی آگ کو بھولا بھی نہیں تھا کہ نیویارک میں ہفتہ، 8 مارچ کو ایک اور شدید جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ لانگ آئی لینڈ کے ایک خوشحال علاقے ہیمپٹن کے قریب مختلف مقامات پر پھیل گئی۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے ہفتے کی دوپہر اس علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق، ویسٹ ہیمپٹن سمیت متاثرہ علاقوں میں گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان میں چھا گئے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے، قریبی قصبوں کے حکام نے مقامی رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق، حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، دوپہر 1 بجے کے بعد سینٹر مورچیز، ایسٹ مورچیز، ایسٹ پورٹ اور ویسٹ ہیمپٹن کے وسیع علاقے اس شدید جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

اس آگ کے سبب ہیمپٹن جانے والے مرکزی راستے کو بند کر دیا گیا ہے، اور متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے اس صورتحال کی تصدیق کی ہے۔

گورنر کیتھی ہوچل نے ہفتے کی شام CNN سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہوا کی رفتار بڑھنے کے سبب انتظامیہ کو شدید تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ ایک طویل المدتی آفت ہو سکتی ہے۔ مجھے فضائی معیار کی بھی فکر ہے، کیونکہ صورتحال کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔ اس وقت ہوا کا معیار بہت زیادہ خراب ہو چکا ہے۔‘‘

گورنر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے چار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر 660 گیلن پانی گرا کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فضائی معیار کی سنگین صورتحال کے پیش نظر، گورنر ہوچل نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے 1,000 N95 ماسک متاثرہ علاقوں میں بھیجے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو دھوئیں کے خطرناک اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر