خبرنامہ

بہار قانون ساز کونسل میں شدید ہنگامہ اور احتجاج

دوران حکومتی وزیر اشوک چودھری اور راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل سی سنیل سنگھ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بحث اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں جانب سے ذاتی نوعیت کے ریمارکس بھی سامنے آئے، جس سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔اپوزیشن کے اراکین نے ’’تاناشاہی نہیں چلے گی‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ کر احتجاج کیا۔ چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ بار بار اراکین کو اپنی نشستوں پر واپس جانے اور کارروائی میں تعاون کی اپیل کرتے رہے، مگر شور شرابہ کم نہ ہوا۔ اس دوران حکمراں جماعت کے اراکین نے بھی جوابی نعرے لگائے اور کہا کہ وہ اسپیکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔
ایوان میں موجود وزیر منگل پانڈے نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حزبِ اختلاف جان بوجھ کر کارروائی کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان چلانے پر عوام کا پیسہ خرچ ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن سنجیدہ بحث کے بجائے ہنگامہ آرائی کو ترجیح دے رہی ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔چیئرمین نے ابتدا میں اپوزیشن اراکین سے کہا کہ وہ خود ایوان سے باہر چلے جائیں، تاہم جب احتجاج نہ رکا تو مارشلز کو طلب کیا گیا، جنہوں نے احتجاج کرنے والے اراکین کو باہر نکال دیا۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی قانون و نظم کی صورتحال پر اپوزیشن نے دونوں نشستوں میں شدید احتجاج کیا تھا۔
حالیہ تنازع اس وقت مزید گہرا ہو گیا جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کو مبینہ طور پر ’’لڑکی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ اپوزیشن نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سخت اعتراض اٹھایا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے واقعات، جن میں پٹنہ کے ایک ہاسٹل میں نیٹ کی طالبہ کی مشتبہ موت اور دربھنگہ میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی جیسے افسوسناک واقعات شامل ہیں، حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعلیٰ کے بیان کی مذمت کی اور ان کی صحت سے متعلق سوال بھی اٹھایا۔ مجموعی طور پر بہار کی سیاست میں کشیدگی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے اور ایوان کی کارروائی مسلسل احتجاج کی نذر ہو رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر