خبرنامہ

ہماچل پردیش کے منیکرن میں شدید لینڈ سلائیڈنگ

ہماچل پردیش کے منیکرن میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری، سابق وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہماچل پردیش کے ضلع کُلّو کے مشہور سیاحتی مقام منیکرن میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ حادثہ شام 5 بجے پیش آیا، جب گوردوارہ کے سامنے کئی لوگ سڑک کنارے بیٹھے تھے۔ اچانک پہاڑی سے بھاری مقدار میں ملبہ اور ایک درخت نیچے آ گرا، جس کی زد میں آ کر کئی افراد دب گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے کھڑے ریڑھی والے، ایک سومو گاڑی میں سوار افراد اور تین سیاح موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کُلّو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشونی کمار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صورت حال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور طبی عملہ موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ڈی ایم وکاس شکلا نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر جئے رام ٹھاکر نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے امدادی کاموں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ۔ انتظامیہ نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، کیوں کہ علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر