خبرنامہ

نئی نسل کی علمی و تخلیقی رہنمائی قومی اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل

قومی اردو کونسل میں نوجوان اردو قلمکاروں کے ساتھ ڈائرکٹر کی میٹنگ

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں آج دہلی کے نوجوان قلمکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قلمکاروں سے ملنا ، ان کو جوڑنا اور ان پر توجہ دینا میری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ کس طرح قومی اردو کونسل کے پلیٹ فارم سے نوجوان قلمکاروں کو جوڑا جائے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئی نسل میں علمی و تخلیقی امکانات کی کمی نہیں ہے، بس ضرورت ہے کہ ان کی صحیح رہنمائی کی جائے اور ان کی صلاحیتوں کو منظم طریقے سے پروان چڑھایا جائے۔ نوجوانوں کی مثبت انداز میں ذہن سازی کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر مدعو قلمکاروں نے ادب کی موجودہ صورتِ حال خصوصاً بچوں کے ادب اور انھیں کتابوں سے جوڑنے کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس حوالے سے کچھ سوالات بھی کیے جن کا ڈاکٹر شمس اقبال نے جواب دیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر سفینہ بیگم، ڈاکٹر ریحان، ڈاکٹر امیرحمزہ، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر عبدالرزاق زیادی، ڈاکٹر محمدعرفان، ڈاکٹر جاوید عالم، ڈاکٹر نورین علی حق، ڈاکٹر ذاکر فیضی، ڈاکٹر شاہد حبیب فلاحی، سفیر صدیقی، ذبیح اللہ کے علاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر(اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی و دیگر اراکین موجود رہے۔

(رابطہ عامہ سیل)

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر