سنبھل پولیس نے جامع مسجد بدامنی میں ملوث افراد کے پوسٹر چسپاں کیے

سنبھل پولیس نے جامع مسجد کے باہر امن و سکون قائم رکھنے کے لیے بدامنی میں ملوث افراد کے پوسٹر چسپاں کیے۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔
یُوپی کے سنبھل میں 24 نومبر کو جامع مسجد میں سروے کے دوران مسجد کے آس پاس کے علاقے میں بدامنی پھیلانے والے افراد کی شناخت کے لیے سنبھل پولیس نے جامع مسجد کی دیواروں پر ہی ان افراد کے پوسٹر لگا دیے ہیں۔ پولیس ٹیم کی طرف سے کل 74 افراد کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ جمعہ کو ایس پی کے کے بیشنوی، اے ایس پی شریش چندر اور سی او انوج چوہدری کے ساتھ ہی بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں سنبھل کوتوالی پولیس نے ان افراد کے پوسٹر چسپاں کرنے کی کارروائی کی ہے۔
پوسٹر لگنے کے بعد مسجد کی دیواروں کے آس پاس کے لوگ ان افراد کو پہچاننے کے لیے آنا شروع ہو گئے ہیں جو بدامنی کے دوران ملوث تھے۔ اس کارروائی کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا اور ذمہ دار افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔