خبرنامہ

روس کا خوفناک میزائل اور ڈرون حملہ،یوکرین کابڑا دعویٰ سامنے آگیا

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس نے حالیہ حملوں میں یوکرین پر درجنوں میزائل اور سینکڑوں ڈرون فائر کیے۔ ان کے مطابق تقریباً پچاس میزائل اور دو سو ستانوے ڈرون مختلف علاقوں کی جانب بھیجے گئے، تاہم یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بیشتر کو راستے ہی میں تباہ کر دیا۔صدر زیلینسکی نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ اس مرتبہ روسی افواج نے صرف توانائی کے مراکز کو ہی نہیں بلکہ لاجسٹک نظام کو بھی نشانہ بنایا۔ ان کے بقول ریلوے لائنیں اور پانی کی فراہمی کا نظام خاص طور پر ہدف بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا ہے کہ دفاعی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ روس کی بدلتی حکمت عملی کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیف کے علاقے بوریسپل ضلع میں ایک چرچ کو حملے کے دوران نقصان پہنچا، جبکہ کئی دیگر شہروں اور قصبوں میں رہائشی مکانات بھی متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زیلینسکی نے بتایا کہ انہوں نے وزارت دفاع کو ہدایت دی ہے کہ سومی کے علاقے کی حفاظت کے لیے اضافی دستے تعینات کیے جائیں تاکہ سرحدی علاقوں میں دفاعی صلاحیت مزید بہتر بنائی جا سکے۔یوکرینی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک روز قبل شوستکا ضلع میں ایک روسی ڈرون نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان کے مطابق یہ حملہ شہری تنصیبات پر کیا گیا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
زیلینسکی نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جو یوکرین کو مسلسل فضائی دفاعی میزائل اور دیگر عسکری معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مضبوط دفاع ناگزیر ہے اور اتحادیوں کا تعاون یوکرین کے لیے نہایت اہم ثابت ہو رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر