دہلی کے جامعہ مسجد میٹرو اسٹیشن پر شور شرابہ: ایف آئی آر درج، تفتیش جاری

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے دہلی کے جامع مسجد میٹرو اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام ہنگامہ کرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے، اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دہلی کے جامعہ مسجد میٹرو اسٹیشن پر شور شرابے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش سی سی ٹی وی کی مدد سے کی جا رہی ہے اور دہلی میٹرو پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بڑی تعداد میں لوگ میٹرو اسٹیشن کے سیکیورٹی گیٹس پر سے چھلانگ لگا رہے تھے۔ دہلی میٹرو ریلوے کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے وضاحت کی ہے کہ یہ واقعہ 13 فروری کو مسافروں کی تعداد میں اچانک اضافے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایف آئی آر میں شور شرابہ کرنے والوں پر بی این ایس کی دفعہ 132/221 اور 59 ڈی ایم آر سی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔