خبرنامہ

جوابی کارروائی: ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے

ایران کی انقلابی گارڈز (IRGC) نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے فورسز نے اسرائیل کے کئی اہم فوجی مراکز، فضائی اڈوں اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی کو “ٹرُو پرامس 3” کا نام دیا گیا ہے۔ گارڈز کے مطابق، حملے کی مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔ عوام کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسرائیل کی قومی ایمبولینس سروس نے بتایا ہے کہ تل ابیب کے قریبی علاقوں میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل کے حملوں کا سخت جواب دے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی کارروائی میں ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی اور چند نیوکلیئر سائنسدانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر