خبرنامہ

ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

بی جے پی کی ریکھا گپتا نے دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا، پارٹی 27 سال بعد اقتدار میں واپس آئی۔ شالیمار باغ سے عام آدمی پارٹی کی وندنا کماری کو شکست دے کر وہ وزیر اعلیٰ بنی۔

نئی دہلی: بی جے پی کی رہنما ریکھا گپتا نے دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ انھوں نے رام لیلا میدان میں عہدے کا حلف لیا۔ یہ دن بی جے پی کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پارٹی 27 سال بعد دہلی میں اقتدار میں واپس آئی ہے۔
ریکھا گپتا سے پہلے سشما سوراج، شیلا دکشت اور آتیشی دہلی کی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔ انھوں نے شالیمار باغ اسمبلی نشست سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار وندنا کماری کو 29,000 سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
ریکھا گپتا کے ساتھ پرویش ورما، آشیش سود، پنکج سنگھ، منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا اور رویندر اندر جیت نے بھی حلف لیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر