خبرنامہ

ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ، آج حلف اٹھائیں گی

ریکھا گپتا آج دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے سابق حکومت (عام آدمی پارٹی) پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات اور عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب لینے کا عندیہ دیا۔

دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا آج بطور چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ حلف برداری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے دہلی پر حکمرانی کرنے والی حکومت (عام آدمی پارٹی) کو عوام کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہوگا۔

بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق سوال کے جواب میں ریکھا گپتا نے واضح کیا کہ پچھلی حکومت کے خلاف جتنے بھی بدعنوانی کے الزامات لگے ہیں، ان سب کا مکمل احتساب ہوگا اور ہر روپے کا حساب لیا جائے گا۔

ریکھا گپتا نے اپنی ذمہ داری پر بات کرتے ہوئے کہا:
“مجھے ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی قیادت کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے ایک عام خاندان کی بیٹی پر بھروسہ کیا۔ میں اپنی پوری طاقت، دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھاؤں گی۔ میری پہلی ترجیح وہ تمام وعدے پورے کرنا ہے جو ہماری پارٹی نے عوام سے کیے ہیں، اور دوسری ترجیح یہ ہے کہ ہمارے تمام 48 ممبران اسمبلی ’ٹیم مودی‘ کے طور پر کام کریں۔”

ریکھا گپتا کے ساتھ چھ وزراء بھی حلف اٹھائیں گے، جن میں نئی دہلی سے رکن اسمبلی پرویش ورما کے علاوہ کپل مشرا، منجندر سنگھ سرسا، آشیش سود، پنکج سنگھ اور رویندر سنگھ شامل ہیں۔

یہ شاندار حلف برداری تقریب رام لیلا میدان میں منعقد ہوگی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور این ڈی اے کے زیر اقتدار کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت 30 ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر