خبرنامہ

آر بی آئی نے چیک کلیئرنس کا نیا تیز نظام نافذ کیا

نئی دہلی۔بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے چیک کلیرنس کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب بینکوں میں جمع کرائے گئے چیک کو کلیر ہونے میں دنوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ نئی گائیڈلائنز کے مطابق 4 اکتوبر 2025 سے اسی دن چیک کلیئر ہو جائے گا اور متعلقہ رقم براہِ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔ اس طرح چیک کے ذریعے لین دین تیز اور آسان ہو جائے گا۔ اس وقت تک چیک کو کلیئر ہونے میں ایک سے دو دن لگتے تھے۔
چند ہی گھنٹوں میں کلیئرنس
نئی پالیسی کے تحت 4 اکتوبر سے جمع کیے گئے چیک چند ہی گھنٹوں میں کلیئر کر دیے جائیں گے۔ ایچ ڈی ایف سی اور آئی سی آئی سی آئی سمیت کئی بینکوں نے اپنے صارفین کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔ بینکوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس رکھیں تاکہ چیک باؤنس ہونے سے بچا جا سکے۔ ساتھ ہی چیک کی تفصیلات کو درست بھرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کسی تاخیر یا انکار سے گریز کیا جا سکے۔
نیا نظام دو مراحل میں
آر بی آئی نے وضاحت کی ہے کہ یہ نظام دو مرحلوں میں نافذ ہوگا۔ پہلا مرحلہ 4 اکتوبر 2025 سے 3 جنوری 2026 تک چلے گا جب کہ دوسرا مرحلہ 3 جنوری کے بعد سے لاگو ہوگا۔
• اس سسٹم میں صرف ایک پریزنٹیشن سیشن ہوگا، جس میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک چیک پیش کیے جا سکیں گے۔
• چیک حاصل کرنے والا بینک چیک کو اسکین کر کے کلیرنگ ہاؤس کو بھیجے گا۔ پھر کلیرنگ ہاؤس اس کی امیج کو رقم ادا کرنے والے بینک تک پہنچائے گا۔
• اس کے بعد کنفرمیشن سیشن صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا، جس میں رقم ادا کرنے والا بینک مثبت یا منفی جواب دے گا۔
• ہر چیک کے لیے ایک “آئٹم ایکسپائری ٹائم” مقرر ہوگا، جس کے اندر کنفرمیشن دینا ضروری ہوگا۔
پازیٹو پے سسٹم کی اپیل
مزید تحفظ کے لیے بینکوں نے صارفین سے “پازیٹو پے سسٹم” استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے تحت 50 ہزار روپے سے زیادہ کے چیک کے بارے میں صارف کو کم از کم 24 گھنٹے پہلے بینک کو آگاہ کرنا ہوگا۔ اس میں اکاؤنٹ نمبر، چیک نمبر، تاریخ، رقم اور فائدہ اٹھانے والے کا نام دینا لازمی ہوگا۔جب صارف یہ تفصیلات جمع کرائے گا تو چیک پیش کرتے وقت بینک ان معلومات کو تصدیق کرے گا۔ اگر سب کچھ درست پایا گیا تو چیک فوری کلیئر ہو جائے گا، ورنہ درخواست مسترد ہو گی اور دوبارہ تفصیلات دینا پڑیں گی۔یہ اقدام صارفین کے لیے سہولت کے ساتھ ساتھ بینکنگ نظام میں شفافیت اور اعتماد بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر