خبرنامہ

راجا رگھونشی قتل کیس میں نیا موڑ،تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

راجا رگھونشی قتل کیس میں نیا رخ سامنے آیا ہے۔ میگھالیہ پولیس کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی بیوی سونم رگھونشی کا ایک مشتبہ نوجوان سنجے ورما سے قریبی رابطہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق سونم نے یکم مارچ سے 25 مارچ کے درمیان سنجے کو 119 مرتبہ فون کیا۔ فی الحال سنجے ورما کا موبائل بند آ رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی موجودہ لوکیشن معلوم نہیں ہو سکی۔ اب سوال یہ ہے کہ سنجے ورما کون ہے اور اس کا اس قتل میں کیا کردار ہو سکتا ہے۔
23 مئی کو راجا رگھونشی کی شیلانگ (میگھالیہ) میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک سونم سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس اس کیس کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور ایک ایک کڑی کو جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں میگھالیہ پولیس کی ایک ٹیم منگل کے روز اندور میں راجا رگھونشی کے گھر پہنچی۔ ٹیم نے راجا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سونم کے رویے اور شادی کے بعد اندور میں گزارے گئے دنوں کی معلومات حاصل کیں۔ پولیس افسران نے راجا کے بھائی وپِن رگھونشی اور والدہ سے بھی سوالات کیے۔
وپِن نے بتایا کہ سونم شادی کے بعد صرف چار دن ہمارے گھر میں رہی تھی، اور چونکہ ہم اس کے جیٹھ ہیں، اس لیے ہمارا اس سے براہ راست زیادہ واسطہ نہیں رہا۔ ہم نے پولیس کو بتایا کہ سونم کا رویہ کیسا تھا، اس بارے میں ہم کچھ خاص نہیں کہہ سکتے۔پولیس نے راجا کی والدہ سے بھی تفصیل سے پوچھ گچھ کی کہ آیا ان دنوں میں گھر میں کسی طرح کی غیر معمولی حرکت یا کشیدگی محسوس کی گئی تھی۔بعد ازاں، 2 جون کو راجا رگھونشی کی لاش میگھالیہ کے مشرقی خاسی ہلز ضلع میں واقع ایک گہری کھائی سے برآمد ہوئی، جو ویئی ساوادونگ پارکنگ کے قریب ہے۔ اس کے کچھ دن بعد، سونم نے 7 جون کو گازی پور (اتر پردیش) میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ بعد ازاں اسے پٹنہ، پھر کولکتہ، اور وہاں سے گوہاٹی لے جایا گیا، اور آخرکار گوہاٹی ایئرپورٹ سے شیلانگ کے صدر تھانے پہنچایا گیا۔ باقی چار ملزمان کو بھی شیلانگ لایا گیا۔
11 جون کو تمام گرفتار ملزمان کو شیلانگ کی ضلع و سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔عدالت میں پیشی سے قبل سونم نے اعتراف کیا کہ اس کے شوہر کے قتل میں اس کا کردار ہے۔ جب پولیس نے اسے اس کے مبینہ عاشق راج کوشواہا کے سامنے بٹھا کر تفتیش کی تو اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر