خبرنامہ

راجا رگھوونسی قتل کیس:سونم کی خفیہ شادی اور قتل کی سازش بے نقاب

راجا رگھوونسی قتل کیس میں مسلسل نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ شیلانگ پولیس کو ایسے شواہد ہاتھ لگے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ سونم رگھوونسی نے راجا سے شادی سے پہلے اپنے سابقہ عاشق راج کشواہا سے خفیہ نکاح کر لیا تھا۔تفتیش کے دوران پولیس کو سونم اور راجا رگھوونسی کے ذاتی سامان جیسے زیورات، لیپ ٹاپ اور دستاویزات برآمد ہوئے۔ ان میں دو منگل سوتر بھی شامل تھے، جن میں سے ایک وہ تھا جو سونم پہنے ہوئے تھیں اور وہ راج کشواہا کا نکلا۔ یہ تمام اشیا عدالت میں بطور ثبوت پیش کی گئی ہیں۔پولیس کو 30 جون کو پراپرٹی ڈیلر شلوم جیمز کے سسرال سے قیمتی زیورات، سونا، پازیب، انگوٹھیاں، لیپ ٹاپ، پین ڈرائیو اور دیگر کاغذات ملے۔ یہ سامان مبینہ طور پر قتل کے بعد رَتلام میں ایک بیگ میں چھپا دیا گیا تھا۔
اس کیس میں اب تک 8 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان میں پانچ ملزم قتل میں براہ راست ملوث پائے گئے، جب کہ دو کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا جا رہا ہے: راجا کی بیوی سونم رگھوونسی اور اس کا پرانا عاشق راج کشواہا۔ قتل کے وقت سونم کے ساتھ تین دیگر افراد ۔ آنند، آکاش اور وِشال ۔ بھی موجود تھے۔ دیگر تین ملزمان شلوم جیمز، بلبیر اور لوکیش کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔سونم نے 11 مئی کو راجا رگھوونسی سے شادی کی اور ہنی مون منانے کے لیے اُسے میگھالیہ لے گئی۔ 23 مئی کو سیر کے دوران سونم نے اپنے تین ساتھیوں کو الگ الگ اسکوٹیوں پر بلوایا اور ایک سنسان مقام پر راجا پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کروا کر قتل کروا دیا۔
قتل کے بعد سونم موقع سے فرار ہو گئی۔ جب راجا کے اہل خانہ سے رابطہ نہ ہوا تو انھوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ 2 جون کو راجا رگھوونسی کی لاش برآمد ہوئی۔ سونم 8/9 جون کی رات کو اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں ایک ڈھابے کے قریب سے گرفتار ہوئی۔مزید تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ سونم اور راج کشواہا نے پہلے سے راجا کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ سونم نے ہنی مون کا بہانہ بنایا جب کہ راج نے اپنے تین دوستوں : آنند، آکاش، وِشال کو قتل کے لیے شیلانگ بھیجا۔ تمام ملزمان کو اب گرفتار کیا جا چکا ہے اور کیس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر