خبرنامہ

نالندہ میں بارش و آندھی سے تباہی، 22 افراد جاں بحق

بہار کے ضلع نالندہ میں شدید آندھی و بارش کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کا اعلان کیا گیا۔

بہار کے ضلع نالندہ میں جمعرات کے روز طوفانی بارش اور تیز آندھی نے تباہ کن شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر درخت، دیواریں اور پُل گرنے جیسے حادثات پیش آئے۔ ان حادثات میں کم از کم 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں مانپور تھانہ علاقے کے نگواں گاؤں میں ہوئیں، جہاں ایک مندر کے احاطے میں پناہ لینے والے چھ افراد پر پیپل کا درخت گر گیا۔
اسی طرح اسلام پور میں ایک گرنے والے پُل کے ملبے تلے دب کر ایک دودھ پیتی بچی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر مقامات پر بارش اور آندھی کے دوران درخت یا دیوار گرنے سے متعدد افراد لقمۂ اجل بنے، جن میں ماں بیٹا، معمر افراد اور ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں جو نالندہ یونیورسٹی کے کھنڈرات میں ڈیوٹی پر تھا۔حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں قدرتی آفت کے باعث ہوئیں اور ریاستی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کو فی کس چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے ریاست کے متعدد اضلاع میں ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا ہے اور شدید بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر