خبرنامہ

راہل گاندھی کا دھماکہ: ووٹ چوری پر الیکشن کمیشن کٹہرے میں

بھارت میں لوک سبھا کے قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ہفتے کے روز ایک بار پھر “ووٹ چوری” کے حوالے سے شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن اور خاص طور پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا رویہ مشکوک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ “کچھ عرصہ قبل ہم نے پریس کانفرنس میں جو شواہد پیش کیے وہ واضح اور بلیک اینڈ وائٹ ثبوت ہیں۔ کناٹک میں سی آئی ڈی اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور انہوں نے خاص طور پر اُن فون نمبروں کی تفصیلات مانگی ہیں جو ووٹ چوری کے لیے استعمال کیے گئے۔”ان کا کہنا تھا کہ “چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار یہ معلومات دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ اگر بھارت کے چیف الیکشن کمشنر پولیس کی درخواست کے مطابق معلومات فراہم نہیں کریں گے تو یہ ایک بہت بڑا الزام ہے، اور اس سے بھی زیادہ یہ عوامی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہے۔”
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ “ہم نے مہادیوپورا اور نالندہ میں اس عمل کو عملی طور پر دکھایا ہے۔ اب ہم ایسے شواہد سامنے لانے جا رہے ہیں جس کے بعد کسی شہری کے ذہن میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا کہ نریندر مودی جی نے ووٹ چوری کی ہے۔”کانگریس رہنما نے کہا، “میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم ایک ایسا ’ہائیڈروجن بم‘ لانے جا رہے ہیں جو پورے سیاسی منظرنامے کو بدل دے گا، کیونکہ ہمارے پاس پختہ شواہد موجود ہیں۔ یہ کوئی زبانی دعویٰ نہیں بلکہ تحریری اور واضح ثبوت ہیں۔”
خیال رہے کہ راہل گاندھی پچھلے کئی مہینوں سے ووٹ چوری کے الزامات دہراتے آ رہے ہیں۔ ان کے بیانات پر الیکشن کمیشن نے پہلے ہی وضاحت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ تاہم کانگریس کا موقف ہے کہ ان کے پاس ٹھوس معلومات اور شواہد موجود ہیں جو الیکشن کمیشن کے بیان کے برعکس ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر