شناخت

قطب الہند شیخ غلام معین الدین رشیدی جون پوری قدس سرہ

محمد ابرار رضا مصباحی


آپ کا اسم گرامی: غلام معین الدین، کنیت :ابو الخیر اور لقب: قطب الہند،محرمِ راز اور عاشقِ پاک بازتھا۔ ولادت باسعادت شیراز ہند جون پور میں ہوئی۔آپ نے دینی علوم و فنون کی تحصیل حضرت مولانا محمد شکور مچھلی شہری (تلمیذ رشید حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی و علامہ فضل امام خیر آبادی) اور حضرت مولانا معشوق علی حنفی رشیدی جون پوری جیسے نامور علما و فضلا سے کی۔حسب دستورِ خاندان تاحیات درس د ے کر طالبانِ علوم نبویہ کو مستفیض کرتے رہے۔بیعت و خلافت اپنے والد ماجد قیام الحق حضر ت شاہ امیر الدین رشیدی جون پوری قدس سرہ (پانچویں سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ رشیدیہ جون پور)سے حاصل تھی۔آپ سلسلۂ رشیدیہ جون پور کے چھٹے متولی اور سجادہ نشیں تھے۔ شادی اپنے حقیقی ماموں قاضی واجد علی نظام آبادی کی صاحب زادی سے ہوئی تھی جن سے کوئی اولاد نہ تھی۔ اپنے مشائخ کرام اور پیران سلاسل کے نقوش قدم پر چلتے ہو ئے آپ نے عظیم علمی و دینی کارنامے انجام دیے ۔آپ کےخلفا میں حضرت شاہ سراج الدین رشیدی جون پوری( ساتویں سجادہ نشیں خانقاہ رشیدیہ جون پور)،مولاناشاہ محمدعبد العلیم آسیؔ سکندر پوری ثم غازی پوری( آٹھویں سجادہ نشیں خانقاہ رشیدیہ جون پور)، شاہ شاہد حسین راج گیری، سید شاہ محمد سجاد جعفری بہاری،سید شاہ واجد علی سبزپوش گورکھپوری،سید شاہ خورشید علی سبز پوش گورکھ پوری،سید شاہ عبد العلی سادات پوری، حافظ شاہ تصدق حسین سادات پوری،مولوی شاہ بندہ حسین وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کا وصال پاک ۱۳۰۷ھ میں ہوا۔ مزار مبارک خانقاہ حیدری (تکیہ ٔ حیدری) بہمن برہ شریف، ضلع سیوان، بہار میں اپنے جد امجد حضرت نور الحق شیخ حیدر بخش رشیدی قدس سرہ(چوتھے سجادہ نشیں خانقاہ رشیدیہ جون پور) کے دائیں جانب واقع ہے جہاںبڑی تعداد میں زائرین وحاضرین آپ کی بارگاہ میں پہنچ کر علمی و روحانی فیوض و برکات سے مستفیض ہوتے ہیں۔آپ کا عرس مقدس ہر سال16 ؍ذی الحجہ کو ہوتا ہے ۔قل شریف کا وقت بعد نماز مغرب ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

شناخت

مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد عبد المبین نعمانی مصباحی— حیات وخدمات

از:محمد ضیاء نعمانی مصباحی متعلم: جامعہ اشرفیہ مبارک پور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ معاشرے کی کامیابی اور قوم
شناخت

فضا ابن فیضی شخصیت اور شاعری

17 جنوری آج مشہور معروف شاعر فضا ابن فیضی کا یوم وفات ہے فیض الحسن فضا ابن فیضی یکم جولائی