پوتن نے ٹرمپ کے ساتھ یوکرین پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی

ماسکو
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ وہ یوکرین کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پوتن نے ٹرمپ کو ایک “سمارٹ” اور “عملی” رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ 2020 کے امریکی انتخابات میں کامیاب ہو جاتے تو ممکنہ طور پر یوکرین کے تنازعے کا آغاز نہ ہوتا۔