خبرنامہ

پرشانت کشور کی پارٹی “جن سوراج” کی انتخابی تیاری

پرشانت کشور اپنی سیاسی جماعت جن سوراج کے ساتھ بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ پچھلے تین برسوں سے ریاست کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ بہار کی عوام تبدیلی چاہتی ہے اور اس بار انھیں موقع دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس انتخاب میں نتیجہ دو ہی ہوں گے، یا تو جن سوراج کو بڑی کامیابی ملے گی یا پھر وہ بالکل ناکام ہوں گے، درمیانی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔ان کے مطابق ریاست کے تین بڑے مسائل ہیں: بے روزگاری اور ہجرت، تعلیم کی زبوں حالی اور چند افسروں کے ہاتھ میں اقتدار کا ارتکاز۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر عوام نے انھیں حکومت میں نہیں بھیجا تو وہ سڑک پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کیوں کہ یا تو وہ حکومت میں ہوں گے یا عوامی تحریک میں، درمیانی راستہ قبول نہیں۔
پرشانت کشور نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو قیادت کا فیصلہ پارٹی کے منتخب نمائندے کریں گے، وزیر اعلیٰ بننا ان کی ذاتی خواہش نہیں ہے۔ ان کے مطابق اصل مقابلہ این ڈی اے سے ہوگا کیوں کہ ان کا ووٹ بینک بڑا ہے، جب کہ آر جے ڈی کی طاقت محدود ہے۔ووٹروں کی فہرست میں ایس آئی آر کے عمل پر انھوں نے سخت اعتراض کیا اور کہا کہ یہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے دباؤ میں کیا جا رہا ہے تاکہ نچلے طبقات کے ووٹ کٹ سکیں۔ انھوں نے اس معاملے پر راہل گاندھی کی تائید بھی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف طریقے سے حقائق سامنے رکھنے چاہئیں۔انھوں نے آخر میں کہا کہ بہار کی عوام پرانے چہروں سے اُوب چکی ہے، اگر انھیں موقع ملا تو وہ ریاست کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کریں گے، اور اگر ناکام ہوئے تو عوامی جدوجہد کو اور زیادہ تیز کریں گے۔ بہار کے آنے والے انتخابات میں یہ بھی طے ہوگا کہ عوام روایتی سیاست کے سائے میں رہنا چاہتی ہے یا ایک نئے تجربے کو آزمانا، لیکن آثار ایسے نہیں ہیں کہ کوئی نئی پارٹی بڑے پیمانے پر تبدیلی کرسکے۔ دیکھتے ہیں کہ الیکشن کے بعد کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر