پٹنہ: بہار میں زلزلے کے جھٹکے، مرکز نیپال میں

آج صبح نیپال کے باغمتی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے پٹنہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوش قسمتی سے، اس زلزلے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا مرکز نیپال کے باغمتی صوبے میں تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 درج کی گئی اور یہ جھٹکے رات تقریباً 2:35 بجے محسوس کیے گئے۔
نیپال کا باغمتی صوبہ بہار کے مظفرپور سے 189 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ خوش قسمتی سے، ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس کے علاوہ، پاکستان میں بھی آج صبح 5:14 بجے 4.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے وہاں بھی افراتفری پھیل گئی، تاہم وہاں بھی کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ماہرین کے مطابق، 5.5 شدت کا زلزلہ درمیانے درجے کا شمار کیا جاتا ہے اور اس کے اثرات معمولی ہوتے ہیں۔ تاہم، زلزلے کے مرکز کے قریب خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس میں عمارتوں کا ہلنا اور سڑکوں یا عمارتوں میں دراڑوں کے امکانات ہوتے ہیں۔