اوویسی کا اعتراض:سروےدلی اجلاس قومی معاملہ ہے، صرف بڑی جماعتوں تک محدود نہ رکھا جائے

اسدالدین اویسی نے آل پارٹی میٹنگ میں چھوٹی جماعتوں کو نظرانداز کرنے پر اعتراض کیا، کہا یہ قومی معاملہ ہے، ہر منتخب آواز سنی جانی چاہیے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ مجوزہ آل پارٹی میٹنگ میں صرف اُن سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جا رہا ہے جن کے پانچ یا دس سے زائد ارکان پارلیمان ہیں۔ انھوں نے اس معاملے پر وزیر قانون کرن رجیجو سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب انھوں نے چھوٹی جماعتوں کو شامل نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو جواب میں کہا گیا کہ “اجلاس بہت طویل ہو جائے گا۔”
اویسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ کوئی نجی سیاسی اجلاس نہیں بلکہ قومی سلامتی سے جڑا مسئلہ ہے، جس پر ہر پارٹی، چاہے وہ ایک سیٹ رکھتی ہو یا سو، اس کا حق ہے کہ اسے سنا جائے۔ انھوں نے زور دیا کہ دہشت گردی جیسے اہم قومی معاملے پر تمام آوازوں کو یکساں موقع ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا، “وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ایک گھنٹہ اضافی صرف کر کے سب کی بات سنیں، کیوں کہ یہ سیاست کا نہیں، ملک کی سلامتی کا معاملہ ہے۔”