پونے میں گلین بیری سنڈروم کا پھیلاؤ 100 سے زائد افراد متاثر، سولہ پور میں ایک مریض کی موت

پونے، مہاراشٹر
مہاراشٹر کے پونے شہر میں گلین بیری سنڈروم (GBS) نے ایک ہفتے کے اندر 100 سے زائد افراد کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ اس بیماری کے شکار 16 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جب کہ سولہ پور سے GBS کے ایک مریض کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اگرچہ اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق، متاثرہ شخص کو پونے میں انفیکشن ہوا تھا اور بعد میں وہ سولہ پور آیا تھا۔