خبرنامہ

آزادیٔ ہندپرلال قلعہ اوردہلی میں سخت سیکیورٹی،ٹرین شیڈول میں بڑی تبدیلیاں

آزادیٔ ہند کے موقع پر دہلی، خصوصاً لال قلعہ اور اس کے اطراف کی سیکیورٹی کو غیر معمولی حد تک سخت کر دیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے بعد دہشت گرد حملے کے خدشے پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سیکیورٹی اقدامات میں نیم فوجی دستوں کے 40 ہزار سے زائد اہلکاروں کی تعیناتی، اینٹی ڈرون سسٹم، ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی، سات مقامات پر این ایس جی کمانڈوز اور پندرہ جگہ سنائپرز کی موجودگی شامل ہے۔ فضائی حملوں سے نمٹنے کے لیے آٹھ ایئر ڈیفنس گنز نصب کی گئی ہیں۔ لال قلعہ کے 9 کلومیٹر کے دائرے میں پولیس کا کڑا پہرہ رہے گا، جب کہ قلعے کے قریب بلند عمارتوں پر دہلی پولیس کے 270 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔15اگست کو لال قلعہ کے ارد گرد پتنگ بازی مکمل طور پر ممنوع ہوگی اور اگر کوئی پتنگ فضا میں نظر آئے تو اسے روکنے کے لیے ’کائٹ کیچر‘ اہلکار موجود ہوں گے۔
ریلوے ٹریفک پر بھی اثرات ہوں گے۔ لال قلعہ پر تقریب کے دوران دہلی سے شاہدرہ کے درمیان صبح 6:45 سے 9:00 بجے تک ٹرین سروس بند رہے گی۔ اس دوران بعض ٹرینیں منسوخ، کچھ جزوی طور پر بند اور کئی کے روٹ، اسٹاپ اور ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مسافروں کو سفر سے قبل ٹرینوں کی تازہ صورتِ حال معلوم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
منسوخ ٹرینیں (15 اگست)
دہلی جَنکشن۔ سہارنپور (74021 DMU)
سہارنپور۔ دہلی جَنکشن (74024 DMU)
دہلی جَنکشن ۔صاحب آباد (64402 EMU)
صاحب آباد ۔دہلی جَنکشن (64411 EMU)
غازی آباد ۔دہلی جَنکشن (64417 MEMU)
روٹ میں تبدیلی
(64111 EMU) خُرجہ ۔ شکور بستی اب صاحب آباد، تلک برج، نئی دہلی، دہلی کشن گنج کے راستے چلے گی، مگر وِویک وہار، دہلی شاہدرہ اور دہلی جَنکشن پر نہیں رُکے گی۔
آغاز یا اختتام کے اسٹیشن میں تبدیلی
(64152 MEMU) دہلی جَنکشن ۔ علی گڑھ اب غازی آباد سے شروع ہوگی۔
(64022 MEMU) سہارنپور۔دہلی جَنکشن اب دہلی شاہدرہ پر ختم ہوگی۔
(64025 MEMU) دہلی جَنکشن ۔ شاملی اب دہلی شاہدرہ سے شروع ہوگی۔
(54058) شاملی ۔دہلی جَنکشن اب دہلی شاہدرہ پر ختم ہوگی۔
(64567 MEMU) بلند شہر ۔تلک برج اب صاحب آباد پر ختم ہوگی۔
عارضی اسٹاپ والی ٹرینیں
(18310) جموں توی۔سمبلپور دہلی جَنکشن پر رکے گی۔

(15910) لال گڑھ ۔ ڈبروگڑھ دہلی جَنکشن پر رکے گی۔
(03697) گیا ۔ دہلی جَنکشن NCR روٹ پر 60 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
(64414 EMU) دہلی جَنکشن ۔غازی آباد دہلی جَنکشن پر رکے گی۔
(64558 MEMU) سہارنپور۔دہلی جَنکشن دہلی شاہدرہ پر رکے گی۔
(64103 EMU) علی گڑھ ۔ دہلی جَنکشن صاحب آباد پر رکے گی۔

وقت میں تبدیلی
(12038 جن شتابدی) دہلی ۔ کوٹدوار صبح 7:00 کے بجائے 8:50 پر (110 منٹ تاخیر)
(15484) دہلی ۔علی پور دوار 7:35 کے بجائے 9:00 پر (85 منٹ تاخیر)
(12225) اعظم گڑھ ۔دہلی (14 اگست) 16:30 کے بجائے 18:00 پر (90 منٹ تاخیر)
(14042) دہرادون ۔دہلی (14 اگست) 21:20 کے بجائے 22:30 پر (70 منٹ تاخیر)

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر