خبرنامہ

جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ: ٹرمپ کا تخفیف اسلحہ پر زور

جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جب کہ ٹرمپ روس، چین، انڈیا اور پاکستان کو تخفیفِ اسلحہ پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں چین، انڈیا اور پاکستان اپنی صلاحیتوں میں توسیع کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کی تخفیف پر بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس میں روس، چین، انڈیا اور پاکستان کو شامل کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور امریکہ کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، مگر چین بھی تیزی سے اس سطح کے قریب پہنچ رہا ہے۔

تھنک ٹینک سیپری کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے پاس 172 اور پاکستان کے پاس 170 جوہری وارہیڈز ہیں، جبکہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 500 ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق چین کی بڑھتی ہوئی جوہری طاقت انڈیا کو ردعمل پر مجبور کرے گی، اور اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ انڈیا اور پاکستان کو جوہری ہتھیاروں میں کمی پر راضی نہیں کر پائیں گے، کیونکہ انڈیا چین کے خلاف اپنی طاقت بڑھا رہا ہے جب کہ پاکستان خود کو انڈیا کے برابر رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

چین کا مؤقف ہے کہ جب تک روس اور امریکہ اپنے جوہری ہتھیار کم نہیں کرتے، وہ اس عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔ دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں جوہری تخفیف کے بجائے ہتھیاروں کی تجارت کو ترجیح دے رہا ہے، جس کی مثال انڈیا کو ایف-35 طیاروں کی پیشکش ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر