دہلی میں پرانی گاڑیوں پر نئی پابندیاں: رجسٹریشن منسوخ

دہلی میں 10 سال پرانی ڈیزل اور 15 سال پرانی پیٹرول گاڑیوں پر پابندی لگ گئی، عوامی جگہ پارکنگ پر جرمانہ ہوگا اور رجسٹریشن منسوخ تصور ہوگا۔
دہلی حکومت نے 2024 سے 10 سال پرانی ڈیزل اور 15 سال پرانی پیٹرول/سی این جی گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ کر دیا ہے، جن کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے۔ ایسی گاڑیوں کو اب عوامی جگہوں پر پارک کرنا مکمل طور پر ممنوع ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں 5,000 سے 10,000 روپے تک جرمانہ یا گاڑی ضبط ہو سکتی ہے۔ مالکان کے پاس تین راستے ہیں: گاڑی کو صرف اپنی ذاتی پارکنگ میں رکھیں، این او سی حاصل کر کے اسے دہلی سے باہر لے جائیں، یا رجسٹرڈ اسکریپنگ سینٹر کے ذریعے اسے اسکریپ کروائیں، جس سے نئے رجسٹریشن پر ٹیکس میں رعایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔