خبرنامہ

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد کی موت، متعدد زخمی

اب تک کے خبر کے مطابق، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں 18 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 4 مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔

نئی دہلی: ہفتہ کی رات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 18 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پلیٹ فارم 13 اور 14 پر ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ سے بھیڑ کا دباؤ بڑھ گیا تھا، اور اسی دوران پلیٹ فارم 16 سے نئی ٹرین کی اطلاع ملنے کے بعد لوگ بے قابو ہوگئے۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 9 خواتین، 4 مرد اور 5 بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں میں سب سے زیادہ 9 افراد بہار کے، 8 افراد دہلی کے اور ایک شخص ہریانہ کا رہائشی تھا۔ یہ واقعہ تقریباً رات 10 بجے پلیٹ فارم 13 اور 14 پر پیش آیا، جب ہزاروں عقیدت مند پر یاگ راج مہاکمبھ میں جانے کے لیے اسٹیشن پر جمع ہو رہے تھے۔ پولیس اور ریلوے حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دہلی پولیس اور ریلوے پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس افسوسناک حادثے کے پیچھے کیا وجوہات تھیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر