خبرنامہ

قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کی مالی امدادی اسکیمیں

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند کی جانب سے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سال 2025–2026 کے لیے مختلف مالی امدادی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اسکیمیں تحقیق، تصنیف، ترجمہ اور اشاعتی کاموں سے وابستہ افراد کے لیے نہایت مفید اور معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
کونسل کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل زمروں میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں:

  1. اسکیم برائے تصنیف/تالیف/ترجمہ:
    اس اسکیم کے تحت اردو زبان، ادب، تنقید، تاریخ، ثقافت، صحافت، بچوں کے ادب اور عصری موضوعات پر تصنیفی یا ترجماتی کام کرنے والے اہل قلم افراد کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ درخواست دہندہ کو کم از کم 100 صفحات پر مشتمل اپنے مکمل مسودے کے ساتھ درخواست دینی ہوگی۔
  2. اسکیم برائے تحقیقی کام:
    ایسے محققین جو اردو زبان و ادب کے کسی اہم موضوع پر تحقیق کر رہے ہیں، وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہیں اپنے تحقیقی منصوبے کا خلاصہ (Synopsis) کم از کم 8 سے 10 صفحات پر مشتمل مع تعارف اور خاکہ ارسال کرنا ہوگا۔
  3. سیمینار/کانفرنس/ورکشاپ/ادبی پروگرامز کی مالی اعانت:
    اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے، جامعات یا غیر سرکاری تنظیمیں جو کسی علمی یا ادبی پروگرام (سیمینار، ورکشاپ یا مشاعرہ) کے انعقاد کی خواہشمند ہوں، وہ بھی کونسل سے مالی اعانت حاصل کر سکتی ہیں۔
    کونسل نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی ادارے اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے جو NITI Aayog NGO Darpan پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں۔ تمام درخواستیں آن لائن دی جائیں گی اور ان کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔
    قابلِ ذکر ہے کہ جو افراد یا ادارے سال 2022 میں ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، وہ دوبارہ درخواست کے اہل نہیں ہوں گے۔
    کونسل کے ڈائریکٹر نے اردو سے وابستہ تمام اہل قلم، محققین اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اردو زبان کے فروغ میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر