خبرنامہ

ممبئی ٹرین حادثہ: راہل گاندھی کا شدید ردعمل،ریلوے نظام پر سخت تنقید

ممبرا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں چلتی ٹرین سے گرنے کے سبب چھ مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر ممبئی سے لکھنؤ جانے والی پشپک ایکسپریس میں سوار تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ملک بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔اس سانحے پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے لکھا کہ جب مرکزی حکومت اپنی 11 سالہ کارکردگی کا جشن منانے میں مصروف ہے، تب ملک کی اصل حالت ممبئی کے اس دل دہلا دینے والے حادثے سے ظاہر ہوتی ہے۔
راہل کا کہنا تھا کہ ’’ریلوے، جو کبھی ہندوستان کے عوام کی زندگی کا سہارا تھی، آج بدنظمی، بھیڑ اور عدم تحفظ کی علامت بن چکی ہے۔‘‘ انھوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے گزشتہ گیارہ برسوں میں صرف تشہیر کی، کوئی بنیادی تبدیلی یا جوابدہی نہیں دکھائی گئی۔راہل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت 2025 کی بجائے اب 2047 کے خواب بیچنے میں مصروف ہے، لیکن موجودہ مسائل سے نظریں چرا رہی ہے۔ انھوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ دیوا اور کوپر اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ متاثرہ مسافر سی ایس ایم ٹی کی جانب سفر کر رہے تھے جب وہ اچانک چلتی ٹرین سے گر گئے۔ حادثے کے اسباب کی مکمل جانچ جاری ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر