مودی کا اڈانی کے معاملے پر خاموشی،اپوزیشن کی سخت تنقید

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ میڈیا گفتگو کے دوران اڈانی کے معاملے پر وزیر اعظم مودی کا جواب غیر واضح تھا، جس پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی نے اڈانی کو بچانے کی کوشش کی اور اس معاملے کو ذاتی قرار دیا، جس سے بھارت کی بدنامی ہو رہی ہے۔
امریکہ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کے دوران اڈانی کی بدعنوانی کے معاملے پر سوال کرنے پر وزیر اعظم مودی کا چہرہ فق ہوگیا، اور انہوں نے اس کا جواب دینے کی بجائے اسے ذاتی معاملہ قرار دیا۔ کانگریس اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اڈانی کو بچانے کی کوشش کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جب ملکی سطح پر سوال پوچھا جاتا ہے تو مودی خاموش رہتے ہیں، لیکن عالمی سطح پر وہ اس معاملے کو ذاتی معاملہ قرار دیتے ہیں، جس سے بھارت کی بدنامی ہو رہی ہے۔