خبرنامہ

مودی کا وارانسی کا 50 واں دورہ، 3880 کروڑ کے منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی کے 50ویں دورے میں 3880 کروڑ روپے کی 44 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا اور شہر کو جدید و خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے 50ویں دورے میں 3880 کروڑ روپے مالیت کی 44 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے کہا کہ “کاشی میری ہے اور میں کاشی کا ہوں۔ ،،مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وارانسی نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے، یہاں ورثے کو سنبھالتے ہوئے جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے خواتین کی فلاح میں مہاتما جیوتراؤ پھولے اور ساوتری بائی پھولے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں دیہی علاقوں کے لیے 130 پینے کے پانی کی اسکیمیں، 100 آنگن واڑی مراکز، 356 لائبریریاں، تعلیمی ادارے، سڑکوں کی تعمیر، پولیس لائنز، فلائی اوورزاور بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے 15 سب اسٹیشنز شامل ہیں۔ وزیرِاعظم نے شہر کی کنیکٹیویٹی، تعلیم، کھیل، اور شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان بھی کیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر