مودی حکومت کا تیسرا بجٹ، ترقی کے نئے امکانات

بجٹ 2025: وزیر اعظم مودی کے اشارے، کل کا بجٹ ملک کے لیے نئی امیدیں لے کر آئے گا۔ بجٹ سیشن کے آغاز سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھارت آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، تو یہ ایک ترقی یافتہ قوم بن چکا ہوگا۔
آج سے ملک میں بجٹ سیشن کی شروعات ہونے جا رہی ہے اور کل یعنی 1 فروری 2025 کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن عام بجٹ پیش کریں گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں ماں لکشمی کو سلام کیا اور کہا کہ ملک کی عوام نے ہمیں تیسری بار ذمہ داری سونپی ہے اور ہماری تیسری حکومت کا یہ پہلا مکمل بجٹ ہے، غریب متوسط طبقے پر ماں لکشمی کی نوازش ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ کل پیش ہونے والا بجٹ ملک میں نیا اعتماد پیدا کرے گا۔ 2047 میں ترقی یافتہ قوم بننے کی جھلک دکھے گی بجٹ سیشن کی شروعات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھارت آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، تو بھارت ترقی یافتہ ہو چکا ہوگا۔ ہمارے ملک کے 140 کروڑ عوام اس عزم کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے تیسری بار یہ ذمہ داری سونپی ہے اور اس تیسرے دور کا یہ پہلا مکمل بجٹ 2047 پر مرکوز ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم مشن موڈ میں ہیں اور ہمہ جہتی ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔