خبرنامہ

منسٹرغلام ربّانی کو ایم سی سی آئی پاور کانکلیو میں یادگاری شیلڈ پیش

کلکتہ، 29 مئی — معروف تجارتی ادارہ مرچنٹس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (MCCI) کے زیر اہتمام آج تاج بنگال، کلکتہ میں ’’پاور کانکلیو‘‘ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جس میں توانائی، صنعت اور قابلِ تجدید ذرائع توانائی سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے شرکت فرمائی۔اس باوقار موقع پر جناب محمد غلام ربّانی، وزیر برائے محکمۂ غیر روایتی و قابلِ تجدید ذرائع توانائی، حکومتِ مغربی بنگال، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایم سی سی آئی کے صدر جناب امیت سراوگی اور توانائی کونسل کے چیئرمین جناب دیویندر گوئل نے یادگاری شیلڈ (مومینٹو) پیش کی۔
تقریب کا ایک اور قابلِ ذکر پہلو پودا کاری کی علامتی رسم تھی، جس میں پائیدار ترقی اور سرسبز مستقبل کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ اس میں جن ممتاز شخصیات نے شرکت کی، ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:
جناب اویجیت گھوش، شریک چیئرمین، توانائی کونسل، ایم سی سی آئی
جناب وِنت سِکّا، منیجنگ ڈائریکٹر (ڈسٹری بیوشن)، سی ای ایس سی لمیٹڈ
جناب امیت سراوگی، صدر، ایم سی سی آئی
محترم جناب محمد غلام ربّانی، وزیر، حکومتِ مغربی بنگال
جناب بارون کمار رائے، آئی اے ایس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمہ غیر روایتی توانائی
جناب دیویندر گوئل، چیئرمین، توانائی کونسل، ایم سی سی آئی
جناب برجیش سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر (جنریشن)، سی ای ایس سی لمیٹڈ
یہ کانکلیو توانائی کے شعبے میں استحکام، اختراع، اور باہمی اشتراک کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا، جس نے ریاست مغربی بنگال کے صنعتی و ماحولیاتی مستقبل کے لیے نئی راہیں روشن کیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر