خبرنامہ

مایاوتی کا وار: پارٹی کو کمزور کرنے والوں کو نکال باہر

مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو پارٹی سے نکالنے کے بعد ایک بار پھر پارٹی کے اندرونی معاملات کو مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی اور ایس پی پر بی ایس پی کو کمزور کرنے کی سازش کا الزام لگایا ہے اور بہوجن سماج کے لوگوں سے چوکنا رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے ایک بار پھر اپنے بھتیجے آکاش آنند کو نصیحت کی ہے۔ مایاوتی نے پیر کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آکاش آنند کا نام لیے بغیر کہا کہ بھائی، بہن اور دیگر رشتے میرے لیے صرف بہوجن سماج کا ایک حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشتوں کے چلتے کبھی پارٹی کو کمزور نہیں پڑنے دیں گی۔ مایاوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف آکاش آنند کو کچھ دن پہلے ہی پارٹی سے باہر نکال دیا تھا۔ اس سے پہلے ان کے سسر کو بھی مایاوتی نے پارٹی سے خارج کر دیا تھا۔

مایاوتی نے پیر کو لکھنؤ میں بی ایس پی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیے جو کام کرے گا، اسے آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) بی ایس پی کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اور بی جے پی آپس میں ملے ہوئے ہیں اور طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے بی ایس پی کو کمزور اور ختم کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2007 میں بی ایس پی نے اپنے بل بوتے پر اتر پردیش میں مکمل اکثریت کی حکومت بنائی تھی، جو ذات پرست پارٹیوں کے گلے سے اب تک نہیں اتری۔ انہوں نے کہا کہ ان ذات پرست پارٹیوں نے کبھی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے کارواں کو کمزور اور ختم کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن بابا صاحب اور کانشی رام نے ان کے منصوبوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔ مایاوتی نے کہا کہ وہ بھی ان کے اس منصوبے کو پورا نہیں ہونے دیں گی۔

مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی حکومت نے ہی بہوجن سماج کے لوگوں کو کافی حد تک اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تھا، لیکن ذات پرست پارٹیوں کے گلے سے یہ بات اب تک نہیں اتری۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دلتوں اور پسماندہ طبقات میں سے خود غرض لوگوں کو آگے کر رہے ہیں اور ان کے ذریعے مختلف ناموں پر چھوٹے چھوٹے ادارے اور پارٹیاں بنا کر بی ایس پی کی طاقت کو کمزور کرنے میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج کے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی وقت کا تقاضا بھی ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی وقتاً فوقتاً اپنی غربت کی بات ضرور کرتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی دلتوں اور پسماندہ طبقات کی طرح ذات پرستی کا بھید بھاؤ نہیں سہا ہوگا۔ یہ سب ہمارے سنتوں، گروؤں اور عظیم شخصیات نے سہا ہے، اور اب بھی ان کے پیروکار اسے سہہ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ یہ بات اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو بتائیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر