خبرنامہ

اعظم گڑھ کے مولانا اقبال حسین مصباحی کو نمایاں اعزاز

اعظم گڑھ (پریس ریلیز)

مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیقِ اکبر، اعظم گڑھ کے ناظم، مولانا اقبال حسین مصباحی صاحب نے دینی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ادارے کو ملک بھر میں ممتاز مقام دلایا ہے۔ ان کی انتھک محنت اور خلوصِ نیت کے اعتراف میں “دعوتِ اسلامی انڈیا” نے انہیں “سرٹیفکیٹ آف ایپریسی ایشن 2024 ” سے نوازا، جس میں انہیں دعوت اسلامی انڈیا کے تحت چل رہے مدارس المدینہ کے آل انڈیا لیول کے ٹاپ ناظم کا اعزاز دیا گیا۔

مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیقِ اکبر، اعظم گڑھ، دعوتِ اسلامی کے تحت قائم ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں طلباء کے قیام و طعام کا بھی مفت انتظام ہے، جس سے دین کی خدمت میں مزید سہولت میسر آتی ہے۔ اس ادارے کے فارغ التحصیل طلباء نے مختلف دینی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جو ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

گزشتہ سال، جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے صدرالمدرسین حضرت علامہ مفتی بدر عالم صاحب مصباحی نے مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیقِ اکبر کا دورہ کیا اور ادارے کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے طلباء کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا اور ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی۔

مولانا اقبال حسین مصباحی اور ان کی ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس غیر معمولی اعزاز نے نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے نگرانِ مجلس اور دیگر اراکین نے بھی مولانا اقبال مصباحی صاحب کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ کامیابی نئی نسل کو دین سے قریب کرنے کی بہترین مثال ہے۔

اس موقع پر عوام و خواص بالخصوص شہزادۂ سراج الفقہاء حضرت مولانا عصام الدین برکاتی، مولانا یونس رضا صاحب مصباحی، مولانا عارف علیمی،مولانازاہد مصباحی،مولانا ابصار اشرفی،استاذ القراء قاری اشرف صاحب،قاری صدام عطاری صاحب،کوثر عطاری وابوطلحہ عطاری صاحبان نے مولانا اقبال صاحب مصباحی اور ان کے تمام اسٹاف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ وحدہ لا شریک ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مزید ترقیوں اور اعزازات سے سرفراز کرے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر